2 جولائی 2013 - 19:30
خود کش حملے حرام/ طالبان دور حاضر کے خوارج

سنی اتحاد کونسل پاکستان نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں خود کش حملے حرام ہیں اور پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جوبے گناہ مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔

ابنا: سنی اتحاد کونسل پاکستان نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  اسلام میں خود کش حملے حرام ہیں اور پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جوبے گناہ مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔
لاہورسے جاری سنی اتحاد کونسل کے پچاس علماء کے متفقہ فتوے میں قراردیا گیا ہے کہ شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے ، مساجد ، مزارات ، اسپتالوں ، جنازوں ،تعلیمی اداروں ، مارکیٹو ں اورسیکیورٹی فورسز پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں ،بے گناہ طالبات ، اوربے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے غدار اورپاکستان کے باغی ہیں ،مسلم ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والوں کو کچلنا حکومت پر لازم ہے ،دہشت گردوں کے خلاف جہاد میں حکومت سے تعاون ہرشہری کا فرض ہے۔
پچاس علماء نے متفقہ طور پر فتوہ دیا ہے کہ امریکا کے خلاف جہاد کا اصل میدان پاکستان نہیں افغانستان ہے ، پاکستانی طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور امریکہ کا ظالمانہ فعل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲